"مفطرات صوم
"روزہ توڑنے والی چیزیں"
مفطرات(روزہ توڑنے والی چیزیں)دو اقسام کی
ہیں۔
1.
جن سے روزہ کی قضاء لازم ہے۔
2.
جن سے قضاء کے علاوہ کفارہ بھی لازم ہے۔
پہلی قسم: میں درج ذیل امور شامل ہے:
1)
عمدًا کھانا پینا۔۔۔(متفق علیہ)
2)
عمدًا قے کرنا(احمد،ابوداود،ترمذی)
3)
حیض ونفاس اگرچہ غروب آفتاب سے ایک لحظ پہلے آے۔
4)
مادہ منویہ کا عمدًا نکلنا۔
5)
ٹیکہ جو غذائیت کے کام آئے۔
6)
ناک میں دوائی وغیرہ ڈالنا۔
v
حجامت یعنی سینگی لگوانے کے بارے میں اختلاف ہے مگر راجح بات یہی ہے
کہ کمزور آدمی پرہیز کرے۔(امام شاکانی اور امام مالک کی یہی رائے ہے)
v
اگر کوئی شخص یہ گمان کرے کہ سورج غروب ہوگیا ہے،روزہ چھوڑ دے یا ابھی
فجر طلوع نہیں ہوئی،کھاتا پیتا رہے مگر بعد ازاں پتہ چلا کہ گمان غلط تھا،اس میں
بھی علماء کا اختلاف ہےمگر ابن تیمیہ وغیرہ اور دیگر محققین کا مذھب یہی ہے کہ
روزہ صحیح ہے اس کی کوئی قضاء نہیں۔
دوسری قسم: جس کی وجہ سے روزے کی قضاء کے علاوہ کفارہ بھی لازم آے،وہ صرف عمدًا
جماع ہے۔مگر اگر کوئی شخص قضاء روزوں یا کفاروں کے روزوں میں جماع کرے یا رمضان ہی
میں بھول کر جماع کرے تو اس پر کوئی کفارہ نہیں۔"
No comments:
Post a Comment